سیالکوٹ میں کار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے دھرم کوٹ میں کار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔تینوں افراد کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین چمڑے کے تاجر اور کرائے کی گاڑی پر سیالکوٹ آئے تھے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قتل لین دین کا تنازعہ پر ہوا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
مقتولین شناخت پچاس سالہ نیاز،پچیس سالہ احمد اور چالیس سالہ ڈرائیور فیاض کے نام سے ہوئی ہیں۔