اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملےگا تو غریب کو کیسے ملےگا۔