تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی۔
تحریک انصاف کی سابق رہنما اور وفاقی وزیر عائشہ گلالئی نے ق لیگ میں شمولیت اخیتار کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید اہم سیاسی رہنما بھی مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ولی محمد خان، حاجی سلیمان خان، چوہدری خالد محمود مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بریارخاندان کے رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سلیم بریار، احسن سلیم بریار،عنصر بریار اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔