دکی میں چمالنگ کے کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 4 کان کن جاں بحق اور ایک کان کن زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 کان کن جھلس کر جاں بحق جب کہ ایک کان کن شدید زخمی ہوگیا۔
دھماکے کی اطلا ع ملتے ہی امدای ٹیمیں اور ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں اور زخمی کان کن کو باہر نکالا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی کان کن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔