میرپور آزادکشمیر سے ڈیم کی ضرورت کی آگاہی کیلیے آنے والے 4 رکنی وفد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔
چوہدری اخلاق نے ڈیم فنڈکیلیے 7 لاکھ63 ہزارروپے کا عطیہ بھی چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری اخلاق پاکستان سے محبت کے باعث ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کیلیے میر پور سے پیدل سپریم کورٹ پہنچ گئے، اس سفر میں ان کے دیگرتین ساتھی بھی ہمراہ تھے۔