انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے آغاز پر ڈالرکی پرواز جاری ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 2 روپے10 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپےکا ہوگیا۔
انٹربینک کے آخری کاروباری روز ڈالر 277.90 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے پر برقرار ہے۔