میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی سمیت تمام یوسی چیئرمین کوفنڈز دیں گے۔
ایک بیان میں میئرکراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے دعوت کے باوجود پارلیمانی پارٹی لیڈرز اجلاس میں شرکت نہیں کی، جماعت اسلامی کو دعوت دی گئی تھی لیکن نہیں آئے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر شہر کے مسائل حل کرنے پر متفق ہیں اجلاس میں جماعت اسلامی رہنما شرکت کرتے تو شہر کے مسائل پر سنجیدہ بحث ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نےاجلاس میں شرکت نہ کر کے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا حافظ صاحب کے لئے پیغام ہےآؤ مل کر کراچی کو بناتے ہیں۔