پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ شروع سے ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
کاروبار کے آغاز پر جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کو مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے 94 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری گھنٹے کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اٖضافہ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد شدیدی مندی بھی نظر آئی اور انڈیکس 37 ہزار 487 پر آگیا۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 100 انڈیکس 37 ہزار 487 پر ٹریڈ کررہا تھا اور 7,108,260 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 444,930,736 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت انداز میں آغاز ہوا تھا تاہم مارکیٹ پھر مندی کا شکار ہوگئی تھی اور مارکیٹ 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں نئی حکومت آنے کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل منفی رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبورکررکھا ہے۔