ساہیوال میں بس اورکار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ملتان روڈ پر فتو موڑ پر کار اور بس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹمیوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔جاں بحق افراد میں پچیس سالہ کشور بی بی،پچیس سالہ عقیل اور بارہ سالہ نوید شامل ہیں۔