چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔ اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے لیے حکم بھی دے رکھا ہے۔
توشہ خانہ کیس، چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
اس فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جیل میں ہی رہیں گے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔