ایم کیو ایم رہنماؤں نے سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز 11 ستمبر کو اس کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ’فیکٹری جلانے کا سنگین فیصلہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ ترین قیادت کی منظوری کے بغیرنہیں کیا جاسکتا۔
اس فیصلے پر ردعمل میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس اور حکومت عدالتی کمیشن بنائیں۔ اس حادثے اور سانحہ کا فیصلہ آچکا تھا اور جے آئی ٹی رپورٹ میں تھا کہ یہ حادثہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر قابض جاگیردارانہ قیادت نے ایم کیو ایم کیوایم کو نشانہ بنانا ضروری سمجھا، ایم کیو ایم خود کو پیش کررہی ہے۔ نظام انصاف اور حکومت اس اندیشے پر عدالتی کمیشن بنائے۔