انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید ایک روپے 9 پیسے سستا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر282 روپے53 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے
ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر مزید مضبوط ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ سے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔