لاہور پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس صنم جاوید کو قیدی وین میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی، انہیں کچھ دیر قبل رہا کیا گیا تھا۔
جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد صنم جاوید کی روبکار جاری کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ صنم جاوید کی 9 مئی کے واقعات کے کیس میں ضمانت منظور ہوگئی تھی۔
عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد روبکار جاری کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید کی ضمانت منظور ہوئی تھی تاہم انہیں کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔