عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جستس قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مظاہرنقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرائی گئی تھیں۔ جوڈیشل کونسل کا اجلاس ججز کے خلاف زیر التواء شکایات پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس (ر) عمر عطاء بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت اسکروٹنی کے لئے سینئر جج جسٹس سردار طارق کو بھجوائی تھی اور جسٹس سردار طارق نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت پر قانونی رائے 25 ستمبرکو دی تھی۔
واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف رواں سال 10 شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئیں۔