پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد آج بھی قائم ہے. سیاسی مخالفین لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، پیپلزپارٹی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ میں رونے سے بہتر ہے کہ فیلڈ پر کام کریں
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کرسکتا ہے تو وہ نوازشریف ہی ہیں۔ سابق وزیر اعظم ہی پاکستان کو معاشی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قائد ن لیگ آج چارسال بعد پارٹی سیکریٹریٹ تشریف لائے، نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پارٹی قیادتوں سے ملاقات کی، ن لیگ نے منشور کمیٹی بنادی، جس نےکام شروع کردیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم کا آغاز 21 اکتوبر کو ہوگیا ہے، شہبازشریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی جسے دیکھتے ہوئے پاکستان کے باشعور عوام الیکشن میں فیصلہ کریں گے۔
نوازشریف کی اجلاس سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، مریم اورنگزیب کی وضاحت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف کی اجلاس سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، پارٹی اور قیادت سے متعلق جاری کردہ خبریں ہی چلائی جائیں، قیاس آرائیوں اور بے بنیاد اطلاعات کو خبریں نہ بنایا جائے۔