کراچی ن لیگی رہنما بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا جبکہ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے بشیر میمن کومسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔
ن لیگ میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو انتیس ستمبرکو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بشیرمیمن نے عہدہ ملنے پر پارٹی قائدکاشکریہ اداکرتا کرتے ہوئے کہا کہ میری پارٹی نےمجھ پراعتمادکااظہارکیاہے، پارٹی قیادت نے کہا مجھے سندھ میں ن لیگ کولیڈکرناچاہئے۔
بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نےلواری ٹنل،جی بی،مہنگائی اورمعیشت کی بات کی، میاں صاحب نےکہاکہ پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے۔