پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ یپلزپارٹی کی سندھ میں پوزیشن مضبوط ہے ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اب وہ اکیلے الیکشن نہیں لڑسکتی۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہر الیکشن میں الائنس بنتے ہیں۔ ایم کیو ایم ماضی میں اتحاد کے بغیر الیکشن لڑتی رہی پہلی بار ایم کیوایم اتحاد کےساتھ الیکشن میں جارہی ہے ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اب وہ اکیلے الیکشن نہیں لڑ سکتی۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ کراچی میں سہارے ڈھونڈ رہی ہیں۔ 2013 میں ایم کیو ایم نے دھونس دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتا تھا۔ 2018 میں کراچی سے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوایا گیا تھا۔
سعیدغنی نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں ن لیگ کہیں نہیں تھی۔ ایم کیو ایم کی صورتحال بھی کراچی میں بہت خراب ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ضمنی انتخابات میں مشکل سے 12 ہزار ووٹ لے سکی۔ پیپلز پارٹی کراچی کی مقبول جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف دیگرجماعتیں اکیلےنہیں لڑ سکتیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ دیگر جماعتیں مل کر بھی پی پی کو ٹف ٹائم نہیں دے سکتیں۔ عام انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی پہلے نمبر پرہوگی۔
انھوں نے کہا کہ اندازہ ہے کراچی سے قومی اسمبلی کی 10 نشستیں جیت لیں گے۔ ن لیگ کے پاس ایسا کوئی بندہ نہیں تھا جسے سندھ کا صدر بنائے۔
سعیدغنی نے کہا کہ ن لیگ نے چند دن پہلے شامل ہونےوالے شخص کو صوبائی صدر بنایا۔ ایم کیوایم کو پتا تھا کہ الیکشن نہیں جیتے گی اس لیے بائیکاٹ کیا۔