فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کی رولنگ کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، سینیٹر دلاور کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی سینیٹر دلاور کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں فوجی عدالتوں میں ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ رولنگ کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کے خلاف قرار دے دیا گیا۔ سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔
عدالتی حکم نامے کے حوالے سے قرار پیش کرنے کے بعد سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
قبل ازیں سینیٹ اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کیخلاف بھی تحریک استحقاق منظور کی گئی۔ تحریک استحقاق سینیٹرفیصل سلیم نے ایوان میں پیش کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ غلام سرور نے پائلٹس کے لائسنس سے متعلق بیانات دیے۔ ان بیانات سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان پرسب کمیٹی بنائی گئی تھی۔