ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے درمیان انٹر بینک میں 26 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے ایک پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 14 پیسے اضافے سے 285 روپے 27 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
100 انڈیکس 291 پوائٹس اضافے سے 59 ہزار 191 پر جا پہنچا ہے جو گزشتہ روز 58 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔