نیب نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو گرفتار کر لیا۔
چیئرمین نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی تھی ، نیب اعلامیہ کے مطابق فواد چودھری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے۔
وارنٹ کے متن کے مطابق فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں نیب نے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے لیا، نیب حکام انہیں عدالت میں پیش کرکے ان کے ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔