محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد، خشک اور جزو ی ابر آ لود رے گا جب کہ آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت چار ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ملکہ کوہسار مری میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی تین، لاہور میں سات، فیصل آباد میں دو اور ملتان میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا، پشاور میں آج صبح درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں آئندہ دو روز میں ہلکی بونداباندی کا امکان ہے۔
گلگلت بلتستان کے علاقوں میں موسم شدید سرد ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، اسکردو میں آج صبح درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں آئندہ دو دن شدید ٹھنڈ اور خشکی کا راج رہے گا، کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔
کشمیر میں آئندہ دو روز میں مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔