اسلام آباد ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔