حب سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مسائل صرف حکمران جانتے ہیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی لڑنے کی بات نہیں کی، جمہوریت کیلیے جنگ کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دوستوں کو واپس لانا ضروری ہے، غریب کو ریلیف فراہم کرنا یہ ہماری عبادت ہے، پاکستان ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے، اگلی دفعہ کسی کالج کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں آ کر بات کروں گا۔
سابق مملکت نے کہا کہ حب میں پانی سہولت، اسپتال، کالج اور یونیورسٹیز ہونی چاہییں، 18ویں ترمیم کو بھی 15 سال ہوگئے آپ کا بجٹ 4 گنا بڑھ چکا ہے، حب کا بجٹ یہاں تو نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہوں، ہم حب کو بڑھانے اور چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے، ہتھیار اٹھانے والوں کو سمجھائیں، آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں جمہوریت کی طرف چلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچوں کا حق ان کو دلائیں گے اور دلوانا جانتے بھی ہیں، آپ سب الیکشن والے دن ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں، بلوچستان کی بقا ہی جمہوریت میں ہے، میں کہتا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔