ضلع بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر سابق صدر آصف علی زرداری نے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر لی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آبائی حلقے سے قومی اسمبلی کی نشست بڑے مارجن سے جیت لی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع بینظیر آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر سابق صدر آصف علی زرداری ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس حلقے سے ان کے قریب ترین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند رہے جو 53 ہزار 391 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔