اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا طالبان براہ راست مذاکرات میں سہولت کاری پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔