بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں 16 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے بڑا علاقہ زیر آب آ گیا ہے
موسلادھار بارش نے شہر کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے اور کئی علاقوں میں چار چار فٹ پانی کھڑا ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کا گوادر اور گرد و نواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس کيا
اب تک 20 سے 25 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔