سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آمد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ شہزادہ محمد سلمان 14 سے 18 فروری کے دوران پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستانی کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دودے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 14 ارب ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔