آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے۔
ورلڈ کپ کے 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم پی سی بی اور بی سی سی آئی کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے، تمام مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے نمایاں مقابلہ ہوگا، اس مقابلے کے حوالے سے کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے، اس کوکروڑوں لوگ دیکھتے اور اس کی ٹکٹوں کیلیے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپلائی کیا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن اور ایلورتھی کو اس حوالے سے ایسا کوئی بھی خدشہ نہیں کہ پاک بھارت میچ منسوخ ہوسکتا ہے۔