پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا شکار ہوگئی ہے۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40070 پر ٹریڈ کررہا تھا اور کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کھلتے ہی 243 پوائنٹس کی کمی آئی تھی۔ دوسو سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 39833 پر آگیا تھا۔
مارکیٹ میں سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں کچھ بہتری کی صورتحال دیکھی گئی تھی 39861 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
رپورٹ فائل کرنے تک مارکیٹ میں 7,140,350 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 757,407,009 پاکستانی روپے۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40486 پوائنٹس سے ہوا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ سعودی عرب کی طرف سے مختلف شعبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایا کاری کے اعلانات سے اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات ہوں گے۔
اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا اور سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات سے بھی اسٹاک مارکیٹ میں کوئی قابل قدر تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔