گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کیونکہ قومی سطح پر مثبت پیش رفت کا عمل جاری ہے۔
’’امید رمضان‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی اطالوی قونصل جنرل نے بھی روزہ رکھا اور شرکاء کے ہمراہ افطار کیا، جسے انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے تقریب کے دوران قرعہ اندازی کی، جس میں خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا، اور اس اعلان پر شرکاء کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
گورنر سندھ نے مزید بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے، جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی اور خاور نقشبندی نے محفل میں ہدیہ نعت پیش کر کے تقریب کو روحانی رنگ عطا کیا۔