عالمی منڈی میں محفوظ تیل کے ذخائر جاری کرنے کے اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور قیمتیں نیچے نہ آ سکیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی میں بڑی سپلائی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ عالمی منڈی میں سپلائی کو مستحکم رکھا جا سکے۔
تاہم اس اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی اور قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔