پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروباری ہفتہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے زیر اثر رہا جس کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کرتے رہے۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مجموعی طور پر 3629 پوائنٹس کمی کے بعد 153866 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 14505 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 158624 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ہفتے کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 144119 پوائنٹس رہی جس سے مارکیٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ کی صورتحال ظاہر ہوتی ہے۔
بازار میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 2.25 ارب شیئرز کے سودے طے پائے جن کی مالیت تقریباً 132 ارب روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی مالیت 369 ارب روپے کم ہو کر 17329 ارب روپے رہ گئی۔