امریکا نے تیل کی پیداوار میں نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب اور روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن کر ابھرا ہے۔
بین الاقوامی اداروں کے 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی یومیہ تیل پیداوار دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ممالک سعودی عرب اور روس کی مجموعی پیداوار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے، جو عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2026 میں امریکا کی اوسط یومیہ پیداوار تقریباً 13.6 ملین بیرل رہے گی، جبکہ 2027 میں اس میں مزید اضافہ ہو کر 13.8 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
عالمی درجہ بندی کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر، سعودی عرب دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جس سے توانائی کے عالمی توازن میں تبدیلی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی یومیہ پیداوار 20.9 سے 22.8 ملین بیرل کے درمیان ہے، جو دنیا کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 15 سے 20 فیصد بنتی ہے، جبکہ سعودی عرب کی پیداوار 10.8 سے 11.2 ملین بیرل اور روس کی 10.5 سے 10.9 ملین بیرل یومیہ ہے۔