وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے. بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی اور ہم بھارت کی چتا جلادیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئرچیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں جب کہ بھارتی پائلٹ چھوڑکرغلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے، عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کراچھا اقدم اٹھایا، سب جماعتیں اکٹھی تھیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی سارے بھارت کی چتا جلادیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل کی پاورآسام تک ہے بھارت کا ایک انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کی پابندی کی وجہ سے ایمرجنسی میں 25 فیصد زیادہ مسافر ٹرین کی طرف آئے۔