وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہماری اراضی کو تباہ کررہی ہیں۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہماری زرعی زمین پر تعمیرات مستقبل میں فوڈ سیکیورٹی کےلیے بھی خطرہ ہے۔
میرا ویژن ہے کہ مستقبل میں ہمارے شہروں میں عمودی تعمیر کی اجازت دی جائے گی اور سبزہ زاروں کو وسعت ملے گی کیونکہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیر کی لپیٹ میں آنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ عمارتوں کا بے ہنگم/بے ترتیب پھیلاؤ رکنے سے شہری آبادی کیلئے سہولیات کی فراہمی بھی سہل ہو جائے گی۔ pic.twitter.com/KFU0S2rEjN
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2019
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی قوانین کے تحت عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق قانون بنارہے ہیں۔ قانون کا مقصد دنیا کے بہترین شہروں سے مقابلہ کرنا ہے۔
ہاؤسنگ سوسائیٹیاں ہماری زرعی زمین نگل رہی ہیں جس کے مستقبل میں ہمارے غذائی تحفظ پر نہایت مہلک اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم ایسے قوانین بنانے جارہے ہیں جن کے باعث عالمی معیارات کی روشنی میں اتنی ہی بلند وبالا عمارتیں تعمیر کی جاسکیں گی جتنی دنیا بھر کے شہروں میں کی جاتی ہیں۔ https://t.co/4WvSvlaP4S
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2019