حب میں مسافرکوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے حب میں گڈانی موڑکےقریب مسافرکوچ نے وین کو ٹکر مار دی ہے۔ حادثے میں چار افراد جا ن کی بازی ہار گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ساکران سے بتایا جارہا ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔