تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ بچے سے غلطی سے پستول چل گئی جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق ہوگئی۔
فیصل آباد میں والد کی مبینہ غفلت کے سبب بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل ہوگئی۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ اذان سے غلطی سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق ہوگئی۔
والد نے پولیس کو بیان دیا کہ پستول لوڈ رکھی تھی کہ اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلا دی۔ 26 سالہ حنا فاطمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے شوہر کے بیان و حالات کے علاوہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔