کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہونے والے تین افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع گڑھے میں گرنے والے تینوں افراد مرغیوں کی غذا بنانے والی فیکٹری میں مزدور تھے۔
جاں بحق افرادکی شناخت اقبال الدین ،درویش اورضرب علی کے نام سے کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مالک محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایک مزدور گرا تھا اسے بچانے تینوں ٹینک میں اترے۔ ایک مزدور بیہوش ہوا اور تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تینوں مزدوروں کا آبائی تعلق چترال سے تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد قانون کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔