مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بات چیت کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا جس پر سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو اپنے علاج کے بارے میں بتایا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بات چیت بھی کی گئی، اسکے علاوہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو آصف زرداری سے ملاقات کا احوال بھی بتایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے آج ملاقات پر اتفاق کیا تھا، ٹیلیفونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے صحت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔