پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بھی منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم 100 انڈیکس میں استحکام نہ آسکا اور جلد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 295 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جب کہ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14,195,020 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 753,503,212 بنتی ہے۔