پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 36796 پر ٹریڈ کررہا تھا جو100 پوائنٹ کے اضافے سے 36909 پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد پہلے ایک گھنٹے میں مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا اورانڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 214 پوائنٹس کے اضافے سے 37010 پر ٹریڈ کررہا تھا، مارکیٹ میں25,817,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,018,744,921 پاکستانی روپے رہی۔