نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے منگنی کرلی۔ 38 سالہ جیسنڈاآرڈرن نے اپنےقریبی دوست اور ٹی وی اینکرپرسن کلارک گفورڈ سےمنگنی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوز لینڈ کی اڑتیس سالہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنےقریبی دوست اور ٹی وی اینکرپرسن کلارک گفورڈ سےمنگنی کرلی ہے۔نیوزی لینڈ کی 38 سالہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور41 سالہ ٹی وی اینکرپرسن کےہاں 21 جون 2018 کو بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔
خبررساں ایجنسی کےمطابق دونوں نےایسے وقت میں منگنی کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کےانتخابات میں صرف ایک سال باقی ہے۔کہا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈوزیراعظم نے یہ منگنی سیاسی مقبولیت حاصل کرنےکیلئے کی ہے