پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 919 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 3,325,150 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 195,629,202 مالیت بنتی ہے۔