پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔