سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔
سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزاراحمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسٹاف اورسینیئروکلا نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس پیر کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے
جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کی وطن واپسی تک بطورقائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس سرکاری طور پر روس کے دورے پرہیں۔