سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں سات کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرچ آپریشن ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ضلع پلواما، باندی پورا، سوپور اور بارہ مولا میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے دوران آپریشن گھروں پر چھاپے مارے اور نوجوانوں کو گھروں سے گھسیٹ کے باہر نکالا۔