کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے کی برطانیہ، امریکا اور بھارت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریو،امریکی سفارت کار جونن پول نےسماجی رابطے کی ویب سائیڈ پراپنے مذمتی پیغام جاری کیے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریونے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کےلواحقین کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھارت چینی قونصل خانے پراس حملےمیں کی مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب تین حملہ آور بھی مارے گئے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جائے حادثے پر موجود ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی کو تحویل میں لیا ہے،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔