سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ’کچھ سڑکیں‘ خراب ہیں، جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، حکومت ٹھیک کررہی ہے۔
نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کے مسائل ہیں، لوگوں کو تکالیف ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں، ہم تنقید برداشت کرتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے، کراچی کو وفاق کی جانب سے جو شیئر ملنا چاہیے وہ نہیں ملا۔