معروف امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قراردیدیا ہے۔کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔
فوربز کے مطابق پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان 32 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی پاکستان کے درجے میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔