اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 تک پہنچ گئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 530 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 171، پنجاب میں 183، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔
سندھ میں کورونا کے اب تک 9 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 33، خیبرپختونخوا 3,956، بلوچستان 1,725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 993 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 57 ہزار 247 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔